فیصل آباد (کرائم رپورٹر) گزشتہ روز ثریا بی بی کے گھرمیں دو مسلح ساتھیوں سمیت گھسنے والا نذر حسین پولیس کی حراست میں ہے ۔ثریا بی بی نے میڈیا کو بتایاکہ ملزم مسلسل دوسالوں سے مجھے میرے شوہر اور میرے بچوں کو قتل و اغواء کی دھمکیاں دیے رہا ہے۔
تقریباً 5 ماہ قبل ملزم اپنے مسلح ساتھیوں سمیت میرے گھر میں داخل ہو ا ہمیں زدو کوب کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔گزشتہ روز وحشی درندہ نذر حسین اپنے دو مسلح ساتھیوں سمیت گھر میں صبح داخل ہوا اور ہمیں گن پوائنٹ پر حراساں کرتارہا ۔ہمارے چلانے پر اہلیان علاقہ نے ملزمان کو ہمارے گھر سے نکالا پولیس ملزمان کو میرے گھر سے لے کر آئی اس کے باوجود بھی پولیس کاروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔
حالانکہ نذر حسین کے خلاف 5 ماہ قبل تھانہ میں درخواست نمبری 3115 مورخہ 08-09-2015 موجود ہے پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو آرپی او آفس کے سامنے بچوں سمیت خود سوزی کرلوں گی ۔ثریابی بی نے مزید کہاکہ ملزم نے ہماری زندگی عذاب بنا رکھی ہے اور پولیس اس کو بیگناہ بنانے کا پورا منصوبہ بنا ئے ہوئے ہے۔
تفتیش سب انسپکٹر ارشد علی سیان کے پاس ہے انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ۔مدعی مقدمہ کے جذبات پر ملزم کو سز ا نہیں دی جاسکتی۔ قانون کے دائرہ میں جس دفعہ کی زد میں آگا قانونی کاروائی ہوگی۔ ثریا بی بی نے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون اور اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ اس کے بچوں کو نذر حسین اور اس کے ساتھیوںسے تحفظ فراہم کیاجائے۔