اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امپائر کھڑے کیے۔الیکشن دھاندلی میں جسٹس رمدے، نجم سیٹھی اور ریاض کیانی نے بنیادی کردار ادا کیا۔
2013 ء میں تحریک انصاف کی سونامی کے بعد ن لیگ تحریک انصاف سے خائف ہو گئی، ن لیگ نے جسٹس ریاض کیانی نے مزاحمت کرنے پر پنجاب کے الیکشن کمشنر کی کراچی میں تقرری کر دی اور انور محبوب کو کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا۔
بیورو کریسی نے مجھے بتایا کہ میچ فکس ہونے جا رہا ہے لیکن مجھے چیف جسٹس پر اعتماد تھا کیا پتا تھا کہ چیف جسٹس کس کے لیے بیٹنگ کریں گے۔
انتخابات کی دھاندلی میں دوسرا رول جسٹس رمدے نے ادا کیا جنہوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں چیف جسٹس بھی مدعو تھے اور اسی تقریب میں الیکشن سیل بنا۔ تیسرے کھلاڑی نجم سیٹھی تھے جنہوں نے اہم تبادلے کیے۔