جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر نے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کر لی

Abdul Hameed Dogar

Abdul Hameed Dogar

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر نے مشرف آئین شکنی کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ قانونی طور پر انھیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ،وہ ابھی خصوصی عدالت کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے 3 معاونین شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد پر ایک ساتھ مقدمہ چلانے کا فیصلہ سناچکی ہے۔