لالہ موسیٰ کی خبریں 3/1/2015

Lala Musa

Lala Musa

تحریک انصاف صحیح معنوں میں اپوزیشن کاکردار ادا کر رہی ہے،انتخابی اصلاحات سے ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی
لالہ موسیٰ(جی پی آئی ) تحریک انصاف صحیح معنوں میں اپوزیشن کاکردار ادا کر رہی ہے،انتخابی اصلاحات سے ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی ،دھاندلی کی مکمل چھان بین کی جانی چاہیے اور دھاندلی کے مرتکب افراد کو سزائیں دی جانی چاہیں،پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دھرنا ختم کیا حکومت کو انتخابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئرراہنما ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے پاس ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ،داخلہ اور خارجہ پالیسی سے لے کر ہر سطح پر حکومت کو ناکامیوں کا سامنا ہے ،بھارت آئے روز سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے جوانوں کو شہید کر رہا ہے اور موجودہ حکمرانوں نے اس پر بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے ،ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معاشی حالات دگر گوں ہیں ،پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی ہوئی لیکن پاکستان کے عوام کو اس کا بالکل بھی فائدہ نہیں ہوا حکومت ایک طرف تو پیٹرول کی قیمتیں کم کر رہی ہے مگر دوسری طرف جی ایس ٹی میں اضافہ ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیںگیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہواہے حکمرانوںکو چاہیے کہ ذاتی مفادات کی بجائے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ یونس کی وفات پر انتہائی دکھ اور رنج ہوا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

لالہ موسیٰ(جی پی آئی )شیخ یونس کی وفات پر انتہائی دکھ اور رنج ہوا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،مرحوم کے اہلخانہ اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،نوشاد علی شیخ ،نوشاب علی شیخ،شاہد علی شیخ اور امجد نوید شیخ نے کیا انہوں نے شیخ محمد یونس آف کریم پورہ کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور مرحوم کے لواحقین کو غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرے آمین!