اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی عمرہ کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، سٹاف اور وکلاء نے شرکت کی۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عمرہ کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی غیر موجودگی میں جسٹس ثاقب نثار 4فروری تک قائم مقام چیف جسٹس پاکستان ہونگے۔