اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیرمین نیب کی تقرری کیلئے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا۔ جسٹس ر سردار محمد رضا اور جسٹس ر بھگوان دان کے نام چیرمین نیب کیلئے تجویز۔ پارلیمنٹ ہاس میں اپنے چیمبر میں ذرائع سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے خط میں وزیراعظم کیطرف سے تجویز کیے گئے۔
دونوں ناموں جسٹس ر رحمت جعفری اور خواجہ ظہیر کے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تاہم اپوزیشن نے بھی دو نام تجویز کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ر سردار محمد رضا اور جسٹس ر رانا بھگوان داس کے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھا سکتا۔
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ مشاورت کا عمل کیسے اگے بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم اس مشاورت کیلئے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو وہ تیار ہیں۔ امید ہے حکومت معنی خیز مشاورت کرے گی۔