اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس کے مجوزہ انکوائری کمیشن پراپوزیشن کی مخالفت کے بعد کمیٹی کے سربراہ سابق جسٹس سرمدجلال عثمانی کی اہلیہ نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شرمین عثمانی نے استعفیٰ خواتین ونگ کی صدرنزہت صادق کو بھجوادیاہے۔ شرمین عثمانی کے رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ ان کے شوہرسابق جسٹس سرمد جلال عثمانی کاپاناما لیکس پرانکوائری کمیشن کاسربراہ ہوناہے۔
اپوزیشن کی جانب سے جسٹس سرمدکی اہلیہ کی (ن) لیگ سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا ہونا کمیشن کی رپورٹ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میںاسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما لیکس کے انکشافات کی تحقیقات کے لیے ناموں کوحتمی شکل دی گئی تھی۔