اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظربندی کیس میں مشرف کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی فاضل ڈویژنل بینچ سے الگ ہو گئے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ججز نظربندی کیس میں مشرف کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت شروع کی۔
تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی فاضل بینچ سے الگ ہو گئے جس کے بعد فاضل بینچ ٹوٹ گیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے لہذا وہ بینچ میں شامل نہیں ہوسکتے۔
کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہیں۔فاضل بینچ نے اپیل کی سماعت کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل کی سماعت کے حوالے سے کل فیصلہ کریں گے۔