انصاف کیلئے جنگ جاری ہے گی، ٹریبونل کے فیصلے سے مطمعن نہیں، مہر اعجاز اچلانہ

Ijaz Ichlana

Ijaz Ichlana

لیہ (طارق پہاڑ، نامہ نگار) انصاف کیلئے جنگ جاری ہے گی۔ ٹریبونل کے فیصلے سے مطمعن نہیں، سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے۔ ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ کی ڈگریاں اثاثہ جات اور 22 کنال اراضی پر کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا۔ اور ہماری درخواست 56 پیشیاں لگنے کے باوجود بلا جواز خارج کر دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ PP-265 سے امیدوار سجن خان تنگوانی کے صاحبزادے قاسم بن سجاد تنگوانی نے پریس کلب لیہ میں ملک عاشق حسین تحصیل صدر PPP ، رانا امتیاز سٹی صدر PPP ، سمیع خان بلوچ کامران بلو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے موصوف کی LLB اور BA کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ اور انہوں نے مظفر گڑھ میں پنجاب کالج کی 22 کنال اراضی اپنے الیکشن کمشن کو دیئے گئے اثاثوں میں درج نہیں کی۔ جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریبونل نے بلا جواز طور پر ہمیں اوتھ کمشنر کو جواز بنا کر ٹینیکلی آئوٹ کیا ہے۔ حالنکہ کراچی اور بلوچستان یونیورسٹی کے رجسٹرار نے بھی تصدیق کی تھی۔ اگر ہمیں آئوٹ کرنا تھا تو پھر پہلی پیشی پر بھی یہی اعتراض لگا تھا جس پر ہماری درخواست خارج کر دی جاتی۔ لیکن 56 پیشیاں لگائی گئیں۔ اور لاکھوں روپے خرچہ کروانے کے باوجود پھر اسی پہلے دن والے اعتراض پر ہماری درخواست خارج کر دی گئی۔ میڈیا نے اس دوران ہمارے موقف کو عوام تک پہنچایا جس پر ہم میڈیا کے مشکور