جسٹن بائبر کا نسلی امتیاز پر دیا گیا بیان منظر عام پر

Justin Bieber

Justin Bieber

نیویارک (جیوڈیسک) پہلے سے کئی مقدمات کا سامنا کرنے والے کینیڈین گلوکار جسٹن بائبر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ جسٹن بائبر کی جانب سے نسلی امتیاز پر دیے گئے کمنٹس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں جسٹن بائبر نے سیاہ فام لوگوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیاہ فام لوگوں کو آری سے ڈر کیوں لگتا ہے۔

بائبر کے نمائندوں نے ویڈیو کو منظر عام پر آنے سے روکنے کے لئے بہت بڑی رقم ادا کی۔ جسٹن بائبر پر گزشتہ ماہ ایک خاتون کا موبائل فون چھیننے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔