میامی (جیوڈیسک) پاپ گلوکار جسٹن بیبر امریکا میں نشے کی حالت میں کار چلانے کے جرم میں دھر لئے گئے۔
میامی بیچ پولیس کے مطابق انیس سالہ گلوکار نشے کی حالت میں لیمبرگنی کار پر ریس لگا رہے تھے۔ وہ شراب یا کسی اور نشہ آور شے کا استعمال کئے ہوئے تھے اس بات کا علم میڈیکل رپورٹ سے ہو گا۔
بیبر دورہ امریکا میں خبروں میں رہتے ہیں۔ جنوبی فلوریڈا کے دورے کے دوران وہ ایک کلب میں ہزاروں ڈالر لٹاتے رہے اور کیلفورنیا میں ایک ہمسائے کے گھر انڈے پھینکنے کی شکایت پر پولیس نے انکے گھر چھاپہ مارا تھا۔