ملتان : جیولرز شاپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی وڈیو

Robbery

Robbery

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں دو جنوری کو جیولرز کی دوکان میں دو کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی۔ ملتان کے علاقہ ممتاز آباد گول باغ مارکیٹ میں واقع ایک جیولرر کی دوکان میں 2 جنوری کی سہ پہر ڈکیتی کی واردات کی خفیہ کیمرے سے حاصل کی گئی۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیولرر شاپ کا مالک کاونٹر پر بیٹھا ہے جبکہ ایک کسٹمر بھی دوکان میں موجود ہے اسی دوران شلوار قمیض میں ملبوس 4 مسلح افراد دوکان میں داخل ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے چہرے چادروں میں چھپا رکھے ہیں۔

تاہم ایک ڈاکو نے نقاب نہیں کیا ہوا۔ دوکان میں داخل ہوتے ہی ڈاکو دوکاندار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور دوکان کی الماریوں میں موجود ڈبے نکال کر زیورات لوٹنا شروع کرتے ہیں جبکہ ایک ڈاکو گن سے شیشے کا کاوٴنٹر توڑتا ہے اور وہاں سے بھی زیورات لوٹتا ہے ڈکیتی کی واردات کا دورانیہ تقریباً 4 منٹ ہے جس میں ڈاکو سوا دو کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوئے۔

دوکان مالک ارباب قریشی کی مدعیت میں تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج ہو چکا ہے تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود اب تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔