کے ای ایس سی کو 8 ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کی اجازت

KESC

KESC

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیپرا نے کے ای ایس سی کو 8 ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 93 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

ترجمان نیپرا کے مطابق جون 2012 سے جنوری 2013 تک فیول ایڈجسٹمنٹ کمی بیشی کے بعد 93 پیسے فی یونٹ بنتی ہے جو کے ای ایس سی صارفین سے جون کے ماہ میں وصول کر سکے گی۔