کے الیکٹرک نے بجلی 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) کراچی الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اکیاسی پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کر دی ہے ، درخواست کی سماعت انیس مارچ کو ہوگی۔

کے الیکٹرک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جنوری میں ایک ارب ایک کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی جبکہ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت میں اکیاسی کروڑ اکتالیس لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔

اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکیاسی پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے ، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لی ہے جس پر سماعت انیس مارچ کو نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔