کراچی (جیوڈیسک) توانائی کے شعبے میں رقم فراہمی کے اقدامات سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکار بھی متحرک ہو گئے۔ 100 انڈیکس 23 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ حصص بازار میں سرمایاکار آج سرگرم نطر آئے اور 100 انڈیکس 290 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 23 ہزار 37 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 12 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 6.5 ارب روپے رہی۔ ماہرین کے مطابق اینگرو فرٹیلازر کو ماری گیس کی جانب سے گیس فراہمی کی خبروں کے علاوہ توانائی کے شعبے میں کیے جانے والے حکومتی اقدامات کے باعث توانائی اور کھاد کا شعبہ سرمایا کاروں کے لیے پرکشش بنا۔