کلید بردار خانہ کعبہ، شیخ عبدالقادر الشیبی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Sheikh Abdul Qadir

Sheikh Abdul Qadir

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالقادر الشیبی 74 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے جبکہ شیخ صالح زین العابدین الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلیدبردار مقرر کردیا گیا ہے۔

خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالقادر الشیبی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ گذشتہ کئی ماہ سے نیشنل گارڈ اسپتال مکہ میں زیر علاج تھے۔ شیخ عبدالقادر الشیبی جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

شیخ عبدالقادر الشیبی کے 17 بچے ہیں جن میں 12 بیٹیاں اور 5 بیٹے شامل ہیں۔ شیخ عبدالقادر الشیبی کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائیگی اور ان کی تدفین جنت المالہ میں ہوگی۔

شیخ عبدالقادرالشیبی کےانتقال کے بعد شیخ صالح زین العابدین الشیبی کو خانہ کعبہ کا مقرر کردیا گیا ہے۔ اسلام سے قبل ہی خانہ کعبہ کی چابی رکھنے کا شرف الشیبی خاندان کے پاس ہے جسے حضور ﷺ نے برقرار رکھا تھا اور تب سے ہی خانہ کعبہ کی کی چابی الشیبی گھرانے کے پاس چلی آرہی ہے۔