کاہنہ پبلک ہیلتھ کے لئے سونے کی کان بن گیا، تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال

kahna

kahna

لاہور: یوسی 247 کاہنہ پبلک ہیلتھ کے لئے سونے کی کان بن گئی، تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال ،لاکھوں کے گھپلے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنے انتخابی حلقے میں کرپشن کا بازار گرم،کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی گلیاں مکمل نہ ہوسکیں،مین شہزادہ روڈ،حاجی مہردین والی گلی میں کھدائی کرنے کے بعدسیوریج لائن میں ناقص میٹریل سے بنے پائپ ڈال دئیے گئے،جن کے دونوں کونوں سے جوائنٹ آپس میں نہیں ملائے گئے سیوریج لائن کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے،اہل علاقہ نے بتایا کہ سیوریج لائن میں گھروں کا آنے والا گندا پانی گھروں کی بنیادوں میں جمع ہورہا ہے جس سے گھروں کی بنیادیں بیٹھ جانے کا خدشہ ہے۔

کروڑوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی گلیاں ابتدا میں ہی کرپشن کی نذرہوگئیں،ٹھیکیدار گلیاں مکمل کئے بغیر ہی غائب ہوگیا،کاہنہ کی گلیوں کی تعمیر التواء کا شکار ہونے سے عوام گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ذہنی مریض بننے لگی،بارشوں میں کھدائی کی گئی گلیاں جوہڑ بن جاتی ہیں ،جس سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے،زرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ مقامی قیادت سے مل کر لاکھوں روپے ہڑپ کرگیا،جب اس سلسلے میں عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی باتوں میں صداقت نہیں اگر کسی کو اعتراض ہے کہ ناقص میٹریل کا استعمال ہورہا ہے تو وہ قریبی فوکل پرسن متعلقہ یوسی چیئرمین سے رابطہ کرسکتا ہے۔