شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پنجاب کے روایتی کھیل فری سٹائل کبڈی کا میچ ہوا۔ فیصل آباد اور ساہیوال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ کو زور کا جوڑ بنا دیا۔ میدان مارنے بلکہ دل جیتنے والے کھلاڑیوں پر نوٹوں کی بارش برسائی گئی۔
چماٹے دار کبڈی میں ایک دوسرے پر ہاتھوں کے وار کی آواز سے میدان گونجتا رہا۔ سنسنی خیز میچ 29، 29 پوائنٹس سے برابر رہا لیکن کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے شائقین کے دل جیت لیے۔
مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسم کئے۔