کبڈی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

Kabaddi World Cup

Kabaddi World Cup

لدھیانہ (جیوڈیسک) بھارت نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا کر کبڈی ورلڈ کپ جیت لیا۔

کبڈی کے عالمی کپ کے چیمپئن کا اعزاز بھارت نے حاصل کر لیا بھارت کو ہوم گراونڈ اور کراوڈ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پرانا حساب بھی چکتا کرنے میں ناکام رہے۔

بھارت نے 9 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ مقررہ وقت میں بھارت نے 49 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ پاکستانی پہلوان 38 پوائنٹس حاصل کر سکے۔

واضح رہے فیصلہ کن معرکے تک پہنچنے کے لیے ناقابل شکست پاکستان نے امریکا کو سیمی فائنل میں چت کیا جبکہ میزبان اور دفاعی چیمپئن بھارت نے برطانوی ٹیم کو دھول چٹائی تھی۔