کبڈی ورلڈ کپ، مرد اور خواتین کی قومی ٹیمیں آج سیمی فائنلز کھیلیں گی

Kabaddi

Kabaddi

کراچی (جیوڈیسک) کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی مردوں کی ٹیم سیمی فائنل میں ایران اور خواتین کی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوں گی۔ دونوں میچ جمعرات 18 دسمبر کو بھارت کے شہر سنگرور میں کھیلے جائیں گے، مردوں کی ٹیم کا میچ دوپہر 12:30 اور خواتین کا میچ دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ارجنٹائن کو 45-20 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ بھارت کے شہر امرتسر میں کھیلے جانے والے میچ میں سانحہ پشاور کی وجہ سے میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پاکستانی پلیئرز نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔