کبڈی ورلڈکپ، پاکستان ایران کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

Kabaddi World Cup, Pakistan

Kabaddi World Cup, Pakistan

جالندھر (جیوڈیسک) پاکستانی ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا مقابلہ ایران سے تھا جسے یکطرفہ مقابلے کے بعد 28 کے مقابلے میں 56 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کی جانب سے میچ میں بہترین کھیل پیش کیا گیا، کبڈی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی فائنل میں پاکستان کے مقابل ہو گی۔