کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان کی مینز ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

Pakistan Men Team

Pakistan Men Team

بھٹنڈہ (جیوڈیسک) پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم نے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں جاری ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ میں تجربہ کار پاکستان ٹیم نے امریکی ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 33 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے شکست دی۔ ادھر ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم تجربہ کار بھارتی ٹیم کیخلاف زیادہ زور آزمائی نہ کر سکی۔

بھارت کے چھیالیس پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستانی خواتین صرف 16 پوائنٹس حاصل کر سکیں۔ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم اب تیسری پوزیشن کیلئے ڈنمارک سے مقابلہ کرے گی۔