کابل (جیوڈیسک) افغان جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان سے جنگ لڑنے والے فوجی یونٹس میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ، کمانڈر کے ساتھ ساتھ بریگیڈیئر سطح کے اہلکاروں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔
امریکی نیٹو مشن کے پبلک افیئر کے سربراہ بریگیڈیئر ولسن شوف نر کا کہنا ہے کہ ہلمند میں موجود افغان فوج میں تبدیلی لائی جا رہی ہے جبکہ اہم کمانڈر کو بھی تبدیل کیا جا رہاہے۔
شوف نر کے مطابق ہلمند کی میوند کور میں موجود کرپٹ اور نا اہل افسران کو ہٹایا جا رہا ہے، جس میں کمانڈر کے ساتھ چند بریگیڈ کمانڈر بھی شامل ہیں،صوبہ ہلمند کے دس اضلاع میں افغان فوج کی طالبان سےجنگ جاری ہے ۔