اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب کی تفتیش کے دوران سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق نے بتایا کہ اس نے طور خم بارڈر پر نہیں بلکہ کابل ائیرپورٹ پر ایک ہزار روپے رشوت دی۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے۔
کہ توقیر صادق کے فرار کی تفتیش نیب کے سینیئر ڈی جی نے کی۔ دوران تفتیش سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق نے بتایا کہ اس نے طور خم بارڈر پر نہیں بلکہ کابل ائیرپورٹ پر ایک ہزار روپے رشوت دی، نیب حکام کا کہنا ہے کہ تو قیر صادق کو فرار کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔