افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) کابل ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک ہو گیا۔
جرمن فوج نے ٹوئٹر پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ کابل ائیرپورٹ کے شمالی گیٹ پر ہوا جس میں وہاں تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اہلکاوں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں امریکی اور جرمن فوجیوں نے افغان اہلکاروں کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کی لیکن حملہ آوروں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔
خیال رہے کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد ائیرپورٹ پر ملک چھوڑنے والوں کے ہجوم موجود ہیں اور لوگ طالبان کے خوف سے جلد از جلد ملک سے فرار چاہتے ہیں۔