کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے کے قریب خود کش حملے میں 2 خواتین اور ایک غیرملکی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ایوی ایشن کے دفاتر کے قریب واقع چیک پوسٹ پر کار میں موجود خودکش حملہ آاور نے خود کو اڑالیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور افغانستان میں یورپی یونین پولیس مشن کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ 18 زخمی ہوگئے، جن میں 8 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
کابل پولیس کے ترجمان عباد اللہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کا ہدف نیٹو فوجی تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا اور حادثے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دھماکےکی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تایم اسے سے قبل افغانستان میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس میں محفلِ موسیقی میں غیرملکیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمےداری طالبان نے قبول کی تھی۔