مشرقی افغانستان کے پانچ صوبوں میں شدید بارش کے باعث سیلاب کے نتیجے میں اٹھاون افراد ہلاک اور تیس سے زائد لاپتا ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق بارش سے متاثر ہونے والے صوبوں میں ننگر ہار، کابل، خوست، لغمان، اور نورستان شامل ہیں۔
کابل میں سروبی ڈسٹرکٹ کے پولیس چیف کے مطابق چونتیس افراد مضافاتی علاقے میں ہلاک ہوئے جبکہ پانی اترنے کے بعد سروبی سے مزید بائیس لاشیں ملیں۔ مقامی حکام کے مطابق متاثرین کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیمے اور دیگر ضروری اشیا روانہ کر دی گئی۔ دوسری جانب جنوبی فلپائن کے صوبے ماگوئن دانا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں ایک سو پچاسی گاں کے دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔