کابل : بھارتی سفارتخانے کے قریب دھماکے اور فائرنگ، 2 افراد زخمی

Kabul

Kabul

کابل(جیوڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک 3 خود کش دھماکے ہوئے ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسہ بھی جاری ہے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کابل میں سیکیورٹی ڈائریکٹر کے ھسپتال اور بھارتی سفارت خانے کے قریب 3 خود کش دھماکوں سمیت 4 دھماکے ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق کابل میں حملوں کا ہدف بھارتی سفاتخانہ نہیں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کابل میں بھارتی سفارتخانے کے قریب 4 دھماکے ہوئے ، بتایا جاتا ہے کہ تین خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ طالبان نے ایک عمارت پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ افغان فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے لیا ہے۔