کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم حملے میں ایک عالم دین ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ دھماکہ التقوی جامع مسجد مین نماز جمعہ کے دوران کیا گیا جس کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے
دوسری جانب جنوبی افغان صوبے قندھار میں بھی بم سے بھری گاڑی پھٹنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔
قندھار پولیس کے سربراہ تادین خان نے بتایا کہ یہ دھماکہ آئینو مینا نامی علاقے میں ہوا جس میں 6 بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہو گئے جبکہ قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔