کابل: نیٹو نے قومی سلامتی کا کنٹرول افغان فوج کے حوالے کر دیا

Kabul

Kabul

افغانستان میں نیٹو نے با ظابطہ طور پر قومی سلامتی کا کنٹرول افغان فوج کے حوالے کر دیا۔ کابل میں ایک خصوصی تقریب کے دوران افغان فوج نے نیٹو سے قومی سلامتی کی قیادت حاصل کرلی۔

افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جوزف ڈینفورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ قیادت کی منتقلی کا مطلب یہ ہے کہ اب افغان جنگ کو مزید جاری نہیں رکھیں گے۔ مقامی لوگوں نے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ افغان فوج کس حد تک یہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہے۔