پشاور (جیوڈیسک) فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہائو ایک لاکھ 28 سو کیوسک اور ورسک کے مقام پر 54 ہزار 71 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ادیزئی کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہائو 48 ہزار 464 کیوسک ہے ۔ دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈی آئی خان، بنوں اور ہزارہ میں پہلے ہی سیلاب کے خطرے کی تنبیہہ جاری کی جا چکی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔