پشاور (جیوڈیسک) دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 83 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح گزشتہ روز کی نسبت کم ہوئی ہے۔ تاہم اب بھی یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
اگر پہاڑوں پر مزید بارشیں ہوئیں تو پانی کی سطح بلند ہو گی۔ خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 32 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔