کابل(جیوڈیسک)کابل میں نیٹو فورسز کے قافلے کے قریب خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے۔کار سوار خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری کار کو نیٹو قافلے کے قریب اڑا دیا۔
زور دار دھماکے سے قریبی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ واقعے میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی ہونے والے سینتیس افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔