کابل میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملہ 6 فوجی ہلاک

Blast

Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی بس پر خو دکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے ، دھماکے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

کرائم برانچ یونٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور پید ل تھا، اور تنگی تراخیل کے مقام پر اُس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔