کابل میں خودکش حملہ، فضائیہ کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی 8 ہوگئی جبکہ 13 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں فضائیہ کے پانچ اہلکار شامل ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ ایئر فورس اہلکاروں کو لانے والی بس کے قریب کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ کابل میں جس مقام پر کیا گیا اس کے قریب ہی کابل یونیورسٹی واقع ہے اور یہاں سیکورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے۔ دارالحکومت میں یہ علاقہ ہائی سیکیورٹی زون میں شامل ہے۔