کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں افغان اہلکاروں کو لے جانے والی بسوں پر 2 خود کش حملوں میں 7 فوجی ہلاک، 21 زخمی ہو گئے۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی اور دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد 20 ہے۔
پولیس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں افغان نیشنل آرمی کے اہلکارو ں کو نشانہ بنایا گیا۔ طالبان کے خود کش حملوں میں ابتدائی طور پر فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملوں میں 20 فوجی مارے گئے ہیں۔