کابل میں دو خود کش حملوں میں سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

Suicide Attacks

Suicide Attacks

کابل (جیوڈیسک) حکام کے مطابق شام کے وقت فرانسیسی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ایک سکول کی تقریب کے دوران ایک نو عمر لڑکے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

جسکے نتیجے میں ایک جرمن شہری ہلاک اور سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ دوسرا حملہ صبح سویرے کابل کے مشرقی علاقے میں ہوا۔

جہاں پیدل خود کش حملہ آور نے افغان فوجیوں سے بھری بس کے قریب خود کو اڑا لیا۔ جس سے چھ فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔