کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش حملہ آور مارے گئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو کو سامان سپلائی کرنے والی ایک کمپنی کے کمپاونڈ پر حملہ کیا گی۔
دھماکے سے سات افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے کیا گیا۔ کابل کے ڈپٹی پولیس چیف کے مطابق کمپاونڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو خودکش حملہ آوروں اور محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں حملہ آور مارے گئے۔