کابل: طالبان کے پے در پے حملے، نیٹو فوج کی نقل و حرکت مفلوج

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان کے پے در پے حملوں سے نیٹو فوج کی نقل و حرکت مفلوج ہو کر رہ گئی۔ افغانستان سے دو ہزار چودہ تک اتحادی فوج کے انخلا کے پیش نظر طالبان کی کارروائیاں شدت اختیار کر گئیں ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اتحادی فوج پر تین حملے کیے گئے۔

جس میں ایک خودکش دھماکہ بھی شامل ہے ۔خود کش حملہ صوبہ غزنی میں کیا گیا حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی چھانی میں لے جا کر دھماکے سے اڑادی جبکہ دیگر دو حملوں میں طالبان اور فوج کے مابین دو بدو جھڑپ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ مقامی افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔خود کش دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔