اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شر یف پاکستان، افغانستان اور ایساف کے مذاکرات میں شرکت کیلئے آج افغانستان روانہ ہوں گے۔
آج ہونے والے مذاکرات کے دیگر شرکاء میں اتحادی فوج کے حکام اور افغان وزیر دفاع شامل ہیں، سہ فریقی مذاکرات کا یہ 37 واں دور ہے جو ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔