کاہنہ، دو فریقوں میں جھگڑا ختم کرواتے ہوئے صدر انجمن تاجران گجومتہ خود تشدد کا شکار

Kahna

Kahna

کاہنہ (نامہ نگار) دو فریقوں میں جھگڑا ختم کرواتے ہوئے صدرانجمن تاجران گجومتہ خود تشدد کا شکار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد جاوید، محمد فاروق اور سلیم آپس میں کسی بات پر جھگڑرہے تھے کہ انجمن تاجران گجومتہ ملک آصف امجد نے ان سے بات کرکے لڑائی ختم کروانا چاہی لیکن الٹا سلیم نامی شخص نے ملک آصف امجد کو گریبان سے پکڑکر تشددکا نشانہ بنا ڈالا اسی بابت ملک آصف امجد کا ایم سی بی کا چیک نمبر 158908960،اور موبائل فون گرگیا۔جس پر صدر انجمن تاجران گجومتہ نے تھانہ نشتر کالونی میں اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی درخواست دیدی۔

جس پر تھانہ نشتر کالونی کے سب انسپکٹرصادق بھٹی ملزمان کا سفارشی بن کر ملک آصف امجد کو ملزمان سے صلح کرنے اور اپنی درخواست واپس لینے پر دبائو ڈال رہا ہے اور متعدد زرائع سے فون کالز بھی کروا چکا ہے۔ درخواست واپس نہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔