کیلاش (جیوڈیسک) دنیا بھر میں اپنے حسن ،منفرد لباس اور رسم و رواج کی وجہ سے مشہور وادی کیلاش کے باسی موت کا جشن بھی مناتے ہیں۔ ہندوکش کی بلند و بالا پہاڑوں کے دامن میں رہنے والے کیلاش افراد کی زندگی، رقص اور گیتوں کے بنا ادھوری ہے۔ کیلاش نا صرف زندگی جینے کے لئے جشن مناتے ہیں۔ بلکہ مرنے پر بھی جشن منایا جاتا ہے، لیکن اس جشن میں سوخی نہیں ٹھیراو ہے۔
Chauk کے جشن میں تابوت میں میت رکھ کر، کیلاش خواتین اپنا منہ بالوں سے ڈھک کر بیٹھ جاتی ہیں اور باقی قبیلہ رقص کر تا ہے۔ جس کے پیچھے مردے کو خوشی سے رخصت کرنے کا مقصد چھپا ہوتا ہے۔ مرد کی موت پر تین روز اور خواتین کے مرنے پر ایک دن جشن منایا جاتا ہے۔
قریبی مرد رشتہ داراپنا سر منڈوالیتے ہیں۔ مردے کی سماجی حیثیت سے مطابق 40 سے ایک سو تک بکرے ذبح کئے جاتے ہیں اور بیوہ کو سات دن تک الگ تھلگ کمرے میں رکھا جاتا ہے۔کیلاش ماضی میں مردوں کو کھلے تابوت میں رکھ کر آبادی سے باہر چھوڑ آتے تھے لیکن اب وہ مردے کو دفن بھی کرنے لگے ہیں۔ مردے کے ساتھ دودھ، شہد اور بندوق بھی دفن کی جاتی ہے۔ کیلاش لوگوں کے رنگوں سے بھرے یہ رسم و رواج یقینا دنیا بھر کے لئے حیرت انگیز ہیں۔جنھیں دیکھنے کے لئے لوگ دنیا بھر سے یہاں آتے ہیں۔