اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنمانے کہنا ہے کہ وہ لاہور میں قتل کے واقعے کے ساتھ ، یوسف رضا گیلانی کے گھر پر دھاوے کی بھی مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ بہت افسوس ناک ہے،اس کی تفتیش ہوگی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مقتول کے ورثانے جس کے خلاف پرچہ درج کرانا تھا، درج ہوگیا اور جو بچہ جاں بحق ہوا تھااس کا قاتل گرفتار ہوگیا تاہم واقعے کے بعد لوگوں کا گیلانی کے گھر پر دھاوا بول دینا قابل مذمت ہے۔ ایک نجی چینل کی جانب سے لوگوں کو مشتعل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کاایک بیٹا پہلے ہی اغوا ہو چکاہے۔عبدالقادر گیلانی کو سیکیورٹی خدشات تھے اور سیکیورٹی خدشات پر وزیر داخلہ کو درخواست بھی دی ہوئی ہے۔