اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دبے لفظوں میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے کی مخالفت کر دی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دھرنا لازمی نہیں، پی ڈی ایم دھرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو پیپلز پارٹی کو سوچنا پڑے گا۔
دوسری جانب (ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی انتخابت میں حصہ لینے سے متعلق پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کیا ہے، ایک دو دن میں اس حوالے سے اعلان سامنے آ جائے گا۔