کاجول اجے کی کسی اور اداکارہ کے ساتھ فلمی ہم آہنگی بھی پسند نہیں کرتیں

Kajol

Kajol

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے خوبصورت جوڑے اجے دیوگن اور کاجول نے اپنی اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دل جیتے ہیں۔ کاجول کہتی ہیں کہ انہیں اجے کی کسی اور اداکارہ کے ساتھ فلمی کیمسٹری پسند نہیں آتی۔

اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی فلمی دنیا میں خوب مقبول رہی۔ 14 برس قبل شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد دونوں مزید قریب آگئے اور ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم بن گئے ہیں۔

کاجول نے ایک پروگرام میں اعتراف بھی کیا ہے کہ انھیں صرف اپنے ساتھ ہی اجے کی کیمسٹری اچھی لگتی ہے اور اپنے شوہر کی کسی اور اداکارہ کے ساتھ فلمی ہم آہنگی بھی پسند نہیں کرتیں۔