کاجل نے بالی ووڈ میں کم بیک کرنیکا منصوبہ بنا لیا

kajol

kajol

ممبی (جیوڈیسک) منفرد اداکاری اور دلوں کو چھو لینے والے انداز کی حامل خوبصورت اداکارہ کاجل بالی ووڈ میں کم بیک کرنے کا پکا منصوبہ بنا چکی ہیں۔کاجل نے اب تک جو بھی کام کیا وہ سپر ڈوپر ہٹ رہا۔

شاہ رخ کے ساتھ تو ان کی ہر فلم نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنائے لیکن حالیہ برسوں میں وہ بچوں کی ذمے داری میں ایسی مگن ہوئیں کہ اداکاری کو ٹائم ہی نہیں دے پا رہیں، لیکن اب اداکارہ نے کم بیک کرنے کا پکا پلان بنا لیا ہے، فلم ہوگی ان کے شوہر اجے دیوگن کے بینر تلے۔