کاجول کی چار سال بعد فلموں میں پھر واپسی

Kajol

Kajol

بالی وڈ (جیوڈیسک) اطلاعات کے مطابق اس کے شوہر کی فلم کی فلم بندی کا آغاز اکتوبر میں ہو جائے گا۔ اجے دیوگن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ایک لو سٹوری ہو گی ، جو زیادہ تر عورت کے گرد گھومتی ہے۔

تا ہم اس سے زیادہ کہانی کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔ دیوگن نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ہیرو کی تلاش کی جا رہی ہے، اور میں صرف فلم کو پروڈیوس کروں گا، باقی کام دیگر افراد ہی کریں گے۔

یاد رہے کہ سری دیوی نے کافی عرصے بعد کم بیک کر کے فلم، انگلش ونگلش مں کام کیا تھا اور وہ ہٹ ثابت ہوئی تھی، جبکہ عورت کے مرکزی کردار پر مبنی ایک فلم حال ہی میں شادی کرنے والی اداکارہ رانی مکھر جی بھی کر رہی ہے۔