کاجول 39 برس کی ہوگئیں

Kajul

Kajul

ممبئی (جیوڈیسک) کیرئیر کا آغاز 1992 میں فلم بے خودی سے کیا۔ 1993 میں ان کی فلم بازیگر کو باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کاجول آنے اپنی 39 ویں سالگرہ منائی۔ 5 اگست 1974 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 1992 میں فلم بے خودی سے کیا جبکہ 1993 میں ان کی فلم بازیگر کو باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

بازیگر سمیت دل والے دلہنیا لے جائیں گے، یہ دل لگی، پیار کیا تو ڈرنا کیا، ہم آپکے دل میں رہتے ہیں، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، فنا، یو می اور ہم، وی آر فیملی اور مائی نیم از خان جیسی کامیاب فلموں میں۔

کام کر کے کاجول نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن سے شادی کر کے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والی کاجول کو 2011 میں بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا ہے۔