ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ کاجول نے آخرکار اس بات کا اعتراف کرہی لیا ہے کہ وہ ایک بار پھر سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے واپس آرہی ہیں۔ ہندی فلم نگری میں دل والے دلہنیا لے جائینگے، کچھ کچھ ہوتا ہے۔
کبھی خوشی کبھی غم اور پیار تو ہونا ہی تھا جیسی کئی کامیاب فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دِکھانے والی کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کیساتھ رومینٹک ڈرامہ فلم میں جلوہ گر ہو ں گی۔ اس فلم کے پروڈیوسر بھی اجے دیوگن ہی ہونگے جس کے اسکرپٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ کاجول بھی اس فلم کیوجہ سے کافی پر جوش نظر آ رہی ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنا وزن بھی سات کلو کم کر لیا ہے۔