ککرالی کے گائوں میں بارودی مواد پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہونے والے دو کمسن بھائی دم توڑ گئے

گجرات (جمیل احمد طاہر) ککرالی کے گائوں میں بارودی مواد پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہونے والے دو کمسن بھائی دم توڑ گئے تھانہ ککرالی کے گائوں سونمبڑی میں 4 روز قبل عظمت علی کے دو بیٹے 15 سالہ فخر علی اور 13 سالہ سعید انور ماچس پٹاخوں سے کھیل رہے تھے۔

اچانک آگ لگ جانے سے دونوں بھائی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے انہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے دونوں بھائیوں کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔